افغان صوبہ ہرات میں طالبان اورسیکیورٹی فورسز کے مابین خونریز جھڑپ ،32افراد ہلاک ،36زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 16:55

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) افغان مغربی صوبہ ہرات میں طالبان اورسیکیورٹی فورسز کے مابین خونریز جھڑپ کے دوران 10طالبان اور6پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور8 طالبان اور10 پولیس اہلکاروں سمیت 18 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی صوبہ ہرات کے ضلع پشتون زرغون کے علاقے زمان آباد میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دس طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ آٹھ دیگر زخمی بھی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ابھی تک واقعہ میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی طالبان کی طرف سے کوئی بیان سامنے آیاہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں