افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں خودکش بم حملہ ، دس افراد ہلاک ،بارہ زخمی ہوگئے

جمعرات 13 جون 2019 23:14

کوہاٹ/جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) پاک افغان سرحد پر واقعہ افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں خودکش بم حملے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ سمیت پانچ افغان شہری اور پانچ سیکیورٹی اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

گورنر ننگرہار کے ترجمان عطا ء اللہ خوگیانی کے مطابق یہ خودکش بم دھماکہ جمعرات کے روز بعد از سہ پہر جلال آباد شہر کے وسط میں فامیہیلو کے علاقے میں واقع نظم عامہ فورس کے چیک پوسٹ پر ہوا جس میں متعددافراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان میڈیا نے گورنر کے دفتر کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس خودکش بم حملہ میں اب تک دس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ سمیت پانچ افغان شہری شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں چار سیکیورٹی اہلکار اور باقی آٹھ افغان شہری ہیں۔ افغان حکام نے بعض زخمیوں کی نازک حالت نازک کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں