افغان مشرقی صوبہ پکتیا میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کرکے 14 فوجیوں کو ہلاک کردیا ،تین دیگر زخمی

جمعہ 29 مئی 2020 17:07

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ پکتیا میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کرکے 14 فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈے پٹھان میں جمعرات کی شب طالبان جنگجوؤں نے افغان فورسز کی پوسٹوں پر حملے کرکے 14 فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین دیگر زخمی بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ا فغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی تین روزہ فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان کے مطابق افغان فورسز نے طالبان کو پسپا کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی میں بڑی تعدادمیں طالبان ہلاک ز خمی ہوگئے ہیں تاہم تفصیل نہیں بتائی۔ گزشتہ تین روز کے دوران طالبان کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ گزشتہ روز بھی طالبان نے صوبہ پروان میں حملہ کرکے 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں