جلال آباد ‘ نماز تروایح کے دوران اندھا دھند فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے‘صوبائی گورنر

اتوار 18 اپریل 2021 12:35

جلال آباد ‘ نماز تروایح کے دوران اندھا دھند فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق
کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آبادشہر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں نمازتراویخ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔ جاں بحق افراد میں باپ ‘پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔خونریزواردات کے بعدمسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 9بجے جلال آباد شہر کی ایک مسجد میںاٴْ س وقت پیس آیا جب لوگ نماز تراویخ پڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے نو(9) نمازیوں کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔ صوبائی گورنرضیاء الحق امرخیل کے حوالے سے افغان میڈیا نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے۔گورنر کے مطابق جاں بحق افراد میں حاجی عبدالوہاب اور اٴْن کے پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزموں کا جائیداد کا تنازعہ تھا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں