افغان صوبے بغلان میں کمرہ کی بوسیدہ چھت گرنے سے تلے دب کر دوکمسن بچے،تین لڑکیاں جاں بحق

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:54

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2023ء) افغانستان کے وسطی صوبہ بغلان میں کمرہ کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میںملبہ تلے دب کر دوکمسن بچوں اور تین جواں سال لڑکیوں سمیت ایک ہی خاندان کی(5)افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے مقامی افغان میڈیا کے حوالے سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے بارہ بجے افغان وسطی صوبہ بغلان کے ضلع خوست فرنگ کے گاؤں چہار قشلاق میں عبدالمطلب نامی شخص کے گھر کے ایک کمرہ کی بوسیدہ چھت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے ملبہ تلے دب کرپانچ افرادجاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین جواں سال بچیاںاور دو کمسن بچے شامل ہیں جو مالک مکان کے پوتے اور پوتیاں بتائی جاتی ہیں۔اس واقعہ میں مالک مکان عبدالمطلب اور اس کا ایک بیٹا محفوظ رہے۔واقعہ کے بارے سرکاری طورپر مقامی حکام نے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں