ْایک ہی خاندان کے دس سال سے ہم پر مسلط ہونے سے عوام مسائل تلے دب چکے ہیں‘ شہریار آفریدی

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:33

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) کوہاٹ کے نواحی علاقہ بانڈہ موسم خان کے عوام نے آفتاب عالم کو گلے لگا ،لیا نوجوان اور پڑھی لکھی قیادت ہی دیہی علاقوں کے مسائل کو ختم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور حلقہ پی کے 80 سے صوبائی امیدوار آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور قومی اسمبلی کے امیدوار شہریار آفریدی نے یونین کونسل ڈھوڈہ کے گائوں بانڈہ موسم خان میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے آپ پر ایک ہی خاندان کی حکومت ہے مگر آج بھی بانڈہ موسم خان اور ڈھوڈہ یونین کونسل کی عوام مسائل تلے دبی ہوئی ہے آپ کے مسائل وہ حل کر سکتے ہیں جو آپ ہی میں سے ہوں اس بار آپ تحریک انصاف کو موقع دیں ،آئندہ پانچ سالوں میں آپ کے گائوں اور عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

اس موقع پر گائوں کے عمائدین نے آفتاب عالم اور شہریار آفریدی کو مکمل سپورٹ کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس کو عوام کے مسائل کا احساس ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں