کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے معصوم بچے کو چھری سے ذبح کر ڈالا

پیر 27 اگست 2018 16:09

کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے معصوم بچے کو چھری سے ذبح کر ڈالا
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) ضلع کوہاٹ کے علاقے بہاولنگر میں معصوم بچے کو گلے پر چھری پھیر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معصوم بچہ ا حسان اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے ذبح کر ڈالا،بچے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں سے اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،قتل ہونے والا بچہ واپڈ لائن میں الیاس شاہ کا بیٹا ہے۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پا یا جاتا ہے جبکہ کوہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیاہے، کوہاٹ میں چند ماہ قبل بھی رات کے وقت چار بچوں کے گلے کاٹ کر زخمی کیا گیا تھا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں