کوہاٹ،سورگل میں کمرے میں مبینہ طورپرگیس بھرجانے سے دو بچیاں جاں بحق ،تین دیگر بے ہوش

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے سورگل میں شادی کا گھرانہ ماتم کدہ میں بدل گیا جہاں کمرے میں مبینہ طورپرگیس بھرجانے سے دو بچیاں جاں بحق اور تین دیگر بے ہوش ہوگئیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح یہ المناک واقعہ کوہاٹ کے نواحی دیہی علاقے سورگل میں پیش آیا جہاں اکرم نامی کے گھر میں اٴْس کے بیٹے کی شادی تھی۔

(جاری ہے)

گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طورپرجنریٹر کی گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں سات اور پانچ سال بتائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین دیگر بچے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جن میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اٴْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔اس ضمن میں متعلقہ پولیس سٹیشن جرما سے رابطہ کیا گیا تو اٴْنہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے کسی واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کوئی نہیں آیاہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں