کوہاٹ ،جنگل خیل میں گھرکے اندر گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ ،ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر شدید زخمی

جمعہ 28 دسمبر 2018 16:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) کوہاٹ کے شہری علاقے جنگل خیل میں گھرکے اندر گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد میںوالدین اوراٴْن کے چار بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے شہری علاقے جنگل خیل میں جمعہ کی علی الصبح مجاہدنامی شخص کے گھرکے ایک کمرے کے اندر گیس لیک ہونے پرگیس جمع ہونے کے باعث زورداردھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے چھ افرادبری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو1122نے فوری طورپرجائے حادثہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور تمام زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا جہاں سے تمام جھلس جانے والے افراد کو برن سنٹرپشاور منتقل کردیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مجاہد‘اہلیہ اور چار بچیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔یادرہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کوہاٹ ڈویژن میں گیس لیکیج کے باعث یہ دوسراواقعہ ہے۔ گزشتہ روزکرک کے علاقہ چغتو میںبھی ایسے واقعہ میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں