تحصیل بانڈہ داودشاہ کے نواحی علاقے منصورگڑھ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ‘ دو افراد جاں بحق‘ ایک خاتون سمیت دو دیگر افراد زخمی

منگل 19 فروری 2019 14:36

تحصیل بانڈہ داودشاہ کے نواحی علاقے منصورگڑھ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ‘ دو افراد جاں بحق‘ ایک خاتون سمیت دو دیگر افراد زخمی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) تحصیل بانڈہ داودشاہ کے نواحی علاقے منصورگڑھ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دو دیگر افراد زخمی بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بانڈہ داودشاہ (کرک) کے مطابق منگل کی صبح یہ واقعہ نواحی علاقے منصورگڑھ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر مخالف فریقوں کے مابین مسلح تصادم ہوا اور بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں فریق اول سے شیرین گل ولد مقصود گل اور مخالف فریق سے فاروق ولد سلیم گل جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر فریق دوم کے دو افراد زخمی بھی ہوگئے جن میں ایک خاتون نسرین بی بی اور محمد عارف شامل ہیں۔ پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں