کوہاٹ ،مبینہ طور پر چوری کے الزام میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) کوہاٹ میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر گولی لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس نے واقعہ پر پپ سادہ لی۔ ابتدائی معلومات اور پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح پولیس سٹیشن محمد ریاض شہید کی پولیس نے نواحی علاقہ کمال خیل کے رہائشی محمد عاصم آمین نامی ایک شخص کو گرفتار کرکے تھانہ پہنچادیا جس پر مبینہ طور پر چوری کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مقتول عاصم آمین کو تھانہ کے رپوٹننگ روم میں بیٹھایا گیا تھا کہ اس نے اچانک پستول نکال کر خود کو گولی مار دی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فوری طور پر پولیس واقعہ کے بارے میں کھل کر معلومات دینے کو تیار نہیں اور واقعہ پر چھپ سادہ لی ہے۔ رابطہ کرنے پر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ادھر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مقتول عاصم کے پاس تھانے کے اندر پستول کہاں سے آئی یا کسی نے آکر مبینہ ملزم کو گولی ماردی تاہم پولیس حکام پراسرار واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں جس کے بعد غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں