خیبرپختونخوا پولیس میں ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن اور سی سی پی اوپشاور سمیت متعدد اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

پیر 18 نومبر 2019 13:24

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) خیبرپختونخوا پولیس میں ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن اور سی سی پی اوپشاور سمیت متعدد اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق ڈی آئی جی ‘ ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے متعدد پولیس افسرادھر اٴْدھر کردیئے گئے۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس /صوبائی پولیس سربراہ ڈاکٹرمحمد نعیم کے دستخط سے اتوار کے روز جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا مسٹرسلمان چوہدری (گریڈ20 ) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس اکاؤنٹیبلٹی برانچ خیبرپختونخوا جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ (گریڈ20 ) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اٴْن کی جگہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر فلائٹ لفٹیننٹ (ریٹائرڈ) محمد امتیاز شاہ (گریڈ20)کو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمدعلی خان (گریڈ20 ) کو تبدیل کرکے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور اور اٴْن کے پیش رو سی سی پی اوپشاور محمدکریم(گریڈ20 ) کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا جبکہ اٴْن کے پیش رو شیر اکبر(گریڈ20 ) کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سے تبدیل کرکے ریجنل پولیس آفیسر مردان تعینات کردیا گیا۔

ا سی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان عتیق اللہ وزیر(گریڈ19 )کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا جبکہ اٴْ ن کی جگہ وسیم احمد(گریڈ18 ) کمانڈنٹ سی پی سی پشاور کوتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان اور افتخارالدین (گریڈ18 ) اے آئی جی آپریشن پشاور کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ سی پی سی پشاور تعینات کردیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں