کوہاٹ پولیس نے اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ایک سمگلر گرفتار ،دوسراساتھی اور سپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی فرار

جمعہ 17 جنوری 2020 16:38

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) کوہاٹ پولیس نے بڑی تعدادمیں اسلحہ قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک مبینہ سمگلر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کا مبینہ دوسراساتھی اور سپیشل برانچ پولیس کا اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے ایس آئی)فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کوہاٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرکوہاٹ ٹنل کے قریب ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ایک موٹرکار نمبر مردان بی7111 کو روک کرتلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے مختلف قسم کا اسلحہ بشمول 25 پستول‘ پانچ کلاشنکوف اور9ہزارکارتوس اور دیگر سامان برآمدکرکے ملزم محمدعلی سکنہ درہ آدم خیل کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق سمگلنگ میں سپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی محمدخان بھی ملوث ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کے لئے کوشاں ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مبینہ سمگلر یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی خیبرپختونخواکے اضلاع لکی مروت اور وزیرستان سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ دھر لئے گئے۔پولیس نے ریاض شہید پولیس سٹیشن میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں