کوہاٹ‘پہلی بار ضلع بھر میں نشہ کی عادی افراد کا سروے شروع کردیاگیا

جمعہ 17 جنوری 2020 16:38

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ہنگو حسین خٹک نے پہلی بار ضلع بھر میں نشہ کی عادی افراد کا سروے شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ہنگو حسین خٹک خود فیلڈ میں جاکر نشہ کی عادی افرادکے ساتھ ملاقات کرتے کرکے ان کی رجسٹریشن کرواتے ہیں تاکہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کی علاج معالجہ کرکے دوبارہ معاشرے کا مفید شہری بنا سکیںاس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ہنگو حسین خٹک نے کہا کہ منشیات دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے اور ایک ایسا ناسور ہے جو خاندانوں کے خاندان تباہ وبربادکر دیتا ہے اور اس کے اثرات نسل درنسل تباہ کاریوں کا سبب بنتے ہیں اس ناسورکو روکنے اورختم کرنے کے لئے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے -

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں