کوہاٹ پولیس کے اہلکار نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ اصل مالک کو حوالے کردیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) کوہاٹ پولیس کے اہلکار نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ اصل مالک کو حوالے کرکے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سٹی پولیس کے کانسٹیبل زاہد کو ہنگو پھاٹک کے قریب ٹرانسپورٹ اڈے سے ایک لاوارث بیگ ملاتھا ۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک اطلاع پہنچائی جس کے بعد بیگ کے اصل مالک نے پولیس تھانہ سٹی سے رابطہ کیا اورٹھیک ٹھیک نشانیاں بتاکرطلائی زیورات اور نقدی سے بھرااپنابیگ وصول کرلیا۔

پولیس کے مطا بق بیگ میںلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی کے علاوہ دیگر قیمتی سامان بھی موجود تھا۔کوہاٹ پولیس کے ایماندار اور فرض شناس کانسٹیبل زاہد نے ایمانداری کا شاندار مظاہرہ کرکے ایمانداری کی نئی اور بہترین مثال قائم کردی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔عوام نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار کو انعام سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں