ضیائ اللہ بنگش کاکوہاٹ قبرستان کا دورہ

پیر 12 اکتوبر 2020 16:58

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس وانفارمشین ٹیکنالوجی ضیائ اللہ بنگش نے گذشتہ روزکوہاٹ قبرستان کا دورہ کیا،جنازہ گاہ نمبر 1 کے انہدام اور نئے سرے سے تعمیر کے کام اور اس کے ساتھ راستے کی پختگی اورجنازہ گاہ نمبر 2 کے باقی ماندہ راستے کی پختگی کی منظوری دی جس کے ٹینڈر اور کام کے آغاز کے بارے میں ٹی ایم او کوہاٹ نے مکمل بریفنگ دی۔

کوہاٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے قبرستان کی دیکھ بھال صفائی اور جنازہ گاہ کی نئے سرے سے تعمیر اور راستوں کی پختگی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے اقدام پر مشیر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضیا ئ اللہ بنگش نے کہا کہ جنازہ گاہ نمبر 1 کوہاٹ شہر کی سب سے بڑی جنازہ گاہ ہے، اس کی تعمیر اور راستوں کی پختگی سے سارا کوہاٹ شہر مستفید ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے تمام نوجوانوں اور رضا کاروں سے قبرستانوں کی صفائی کیلئے مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پرقبرستان میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ ٹی ایم او کوہاٹ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں سمیت شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بھی ضیائ اللہ بنگش کے ہمراہ موجود تھیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں