علامہ شیخ جوادحسین مرحوم کی خدمات پاک و ہند میں ناقابل فراموش ہیں ‘مقررین

ان کی خدمات حسرت آیات کو گزری22سال کا عرصہ ہو چکاہے لیکن باشعور عوام ان کی خدمات واحسانات کو فراموش نہیں کر سکے

منگل 17 نومبر 2020 13:15

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) حجتہ اسلام المسلمین علامہ شیخ جوادحسین مرحوم کاشماربرصغیرکے بزرگ علماء کرام میں ہوتا ہے جن کی خدمات پاک و ہند میں ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات حسرت آیات کو گزری22سال کا عرصہ ہو چکاہے لیکن باشعور عوام ان کی خدمات واحسانات کو فراموش نہیں کر سکے مرحوم نے پچاس سال تک علاقہ بنگش اورکزئی اورکرم ایجنسی کے عوام کی فکری اور روحانی تربیت کی یقینا ان کے افکاروکردار کو زندہ رکھ کر ہی اس کی روح کو شاد کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی 22ویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہارسربراہ امت وعدہ علامہ امین شہیدی،خطیب اہل سنت مفتی پیرابرارالحق،خطیب اہل سنت مولانا محمدہارون اور صوبائی کوارڈی نیٹر بین المذاہب میاں فریدڈسٹرکٹ خطیب ہنگوعلامہ خورشید انور جوادی، ودیگر علماء کرام نے علامہ شیخ جواد حسین مرحوم کی 22ویں برسی کے موقع پر جامعہ عسکرئیہ مدرسہ میںمنعقدہ اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعلامہ محمداقبال بہشتی،علامہ عناب علی مفکری،علامہ سید ثاقب حسین شیرازی،علامہ سید عامر شمسی،علامہ سید قیصر عباس ،DSP(ر)صاحب نذیرکے علاوہ ڈسٹرکٹ کوہاٹ،ہنگو،اورکزئی،اور کرم کے علماء کرام کے علاوہ ہر مکتبہ فکر افراد نے بھرپور شرکت کی سیٹج سیکرٹری کے فرائض علامہ سید عامر شمسی نے سر انجام دئیے مقررین نے حجتہ اسلام المسلمین علامہ شیخ جوادحسین مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حجتہ اسلام المسلمین علامہ شیخ جوادحسین مرحوم تبلیغی سرگرمیوں کے لئے 1928ء سے 1930ء تک بمبئی (انڈیا)میں مقیم رہے 1931ء میں دہلی،آگرہ،اور میرٹھ میں 1932,33ء میں علی پور مظفر گڑھ،1934.35ء میں جھنگ اور1936ء میں رنگون میں خدمات انجام دیں اسی سال صوبہ خیبر پختونخواہ میں آپ کا تقرربحثیت قاضی شریعت ہوا،1945ء میں آپ نے قیام پاکستان میں بھرپور حصہ لیا اور اس کے بعد 1948ء سی1998ء تک پچاس سال سے زائد عرصہ علاقہ بنگش میں امام جمعہ والجماعت اور ضلعی شیعہ خطیب کی حیثیت سے بے پناہ مذہبی خدمات انجام دیں،آپ کے تمام تر خدمات میں سب سے اہم اور نمایاں کارناموں میں ان دو بڑے دینی مدارس جامعہ باب العلم ،مبارک پور ضلع اعظم گڑھ انڈیا،اور دوسرا الجامعتہ العسکر ئیہ ہنگو کا قیام شامل ہے آخر میں جامعہ عسکرئیہ مدرسہ علامہ خورشید انور جوادی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا-

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں