کوہاٹ راولپنڈی کے مابین چلنے والی "کوہاٹ ایکسپریس" اور راولپنڈی لاہور کے درمیان چلنے والی "سبک رفتار" کی دوبارہ بحالی کے احکامات جاری

جمعہ 27 نومبر 2020 14:16

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان ریلوے نے کوہاٹ راولپنڈی کے مابین چلنے والی "کوہاٹ ایکسپریس" اور راولپنڈی لاہور کے درمیان چلنے والی "سبک رفتار" دونوں ٹرینوں کی 30 نومبر 2020 سے دوبارہ بحالی کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس ریلوے لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے اور تمام متعلقہ حکام کو کوہاٹ راولپنڈی کے مابین چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس اور لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک رفتار ٹرینوں کی دوبارہ بحالی کے انتظامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

دونوں ٹرینوں کی بحالی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ کوہاٹ راولپنڈی کے مابین کوہاٹ ایکسپریس ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امسال مارچ میں معطل کی گئی تھی۔ ادھر عوامی اور کاروباری طبقے نے کوہاٹ ایکسپریس کی بحالی پر وزیر ریلوے شیخ رشید اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں