کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

جمعہ 4 جون 2021 16:30

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ملزم ممتاز اور اس کے 2 بیٹوں نے اپنے قریبی رشتے داروں پر فائرنگ کی۔کوہاٹ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملزم کے 2 بھائیوں کے 6 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے امید ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں