کوہاٹ، منشیات سمگلنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پرملزم کو 4 سال قید ،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 16:19

کوہاٹ، منشیات سمگلنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پرملزم کو 4 سال قید ،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورکزئی نے منشیات سمگلنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پرقبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملوث مبینہ ملزم کو 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کی پولیس نے تقریبا"سوا سال قبل 19جولائی 2020 کو زیر حراست ملزم جان اکبر ولد خیال بادشاہ قوم دین خیل سکنہ قبائلی ضلع خیبر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل کرکے ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر جمعہ کے روز عدالت نے ملزم جان اکبر ولد خیال بادشاہ قوم ملک دین خیل کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید اور 5 لاکھ کی سزا سنائی ہے۔ بعدازاں ملزم کو بنوں جیل منتقل کیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں