علماء اور آئمہ کرام مساجد اور مدارس میں مشکوک اور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، کوہاٹ پولیس کی اپیل

جمعہ 20 جولائی 2018 00:03

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) کوہاٹ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مساجد کے آئمہ کرام کواس سلسلے میں نگرانی کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کے دفتر سے جاری ہدایت نامے میں علمائے کرام اور مساجد کے آئمہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مساجد اور مدارس میں مشکوک اور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے افراد کو مساجد ومدارس میں ٹھہرنے کی ہر گز اجازت نہ دیں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دی جائے کیونکہ شہر میں قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کیساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں اور اپنی علاقائی مساجد ومدارس اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں کہ وہاں کوئی اجنبی اور مشکوک شخص نہ ٹھہرے تاکہ شہر کے پرامن ماحول کو برقرار رکھا جاسکے اورمذہب کے نام نہاد لبادے میںبدامنی کے درپے ملک دشمن و شرپسند عناصر کو اپنے مزموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں