کوہاٹ انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:33

کوہاٹ انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) کوہاٹ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اجراء کے باوجود دیوقامت پینا فلیکس ہر گلی کوچے میں آویزاں ہیں امیدواروں کا سارا زور پوسٹرز اور پینا فلیکس اور جھنڈوں پر ہے جس سے شہر بھر کی دیواریں رنگین نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے کارکن نہ ٹریفک سائن بورڈز کی اہمیت سے واقف ہیں اور نہ پراڈکٹس کمپنیوں کے ہورڈنگ بورڈ کی اہمیت جانتے ہیں بس جہاں مرضی ہوئی اور دل چاہا وہاں پوسٹرز لگا کر چل دیئے شہر کا کوئی کھمبہ‘ درخت دیوار ایسی نہیں جہاں امیدواروں کے پوسٹرز نہ ہوں البتہ حالیہ دنوں میں یہ واقعات بھی دیکھنے میں آئے کہ مخالف امیدوار کا پوسٹر پھاڑ کر وہاں اپنے امیدوار کا پوسٹر لگا دیا جاتا ہے۔

اخبارات اشتہارات سے بھرے پڑے ہوتے ہیں مگر سب سے زیادہ گہما گہمی امیدواروں کے انتخابی دفاتر میں نظر آتی ہے جہاں منچلے گانوں سے عوام کو متوجہ کرتے نظر آتے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں