سرکاری ملازمین کے لئے عیدالاضحی سے پہلے ہی خوشخبری

وفاقی حکومت کی عیدالاضحی کے موقع پر تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کی ہدایت

جمعہ 3 اگست 2018 18:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) سرکاری ملازمین کے لئے عیدالاضحی سے پہلے ہی خوشخبری آگئی اور وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق 17 /اگست کو تما سرکاری ملازمین بشمول آرمڈ فورس کو ماہانہ تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عیدالاضحی چاند دیکھنے کی صورت میں 22 یا23 اگست کو متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن سے جاری حکم نامہ میں اکاؤنٹنٹ جنرلز کو عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں