کوہاٹ،پولیس نے کروڑوں روپے کا چیک بوگس ہو نے پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) پولیس تھانہ سٹی کوہاٹ نے کروڑوں روپے کا چیک بنک سے بوگس ہو نے پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی میں الطاف احمد آفریدی ولد ملک نادر خان سکنہ بابری بانڈہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا سید بشیر احمد ولد امجد حسین سکنہ زرگری ہنگو ، مختیار احمد ولد محمد حسین سکنہ قصور ، عامر علی ولد شکر دین سکنہ کراچی اور محمد نادر خان ولد صنوبر خان سکنہ کرچی حال بٹگرام کے ساتھ زمینوں کالین دین کا کاروبار ہے اس دوران انہوں نے مجھے ایک چیک مبلغ چار کروڑ میزان بنک کوہاٹ کادیا جب میں چیک کیش کرانے بنک گیا تو بنک میں ان کے اکائونٹ میں کوئی رقم موجود نہیں تھا اسطرح چیک بنک سے بوگس ہو گیا لہذا ان ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ سٹی نے الطاف احمد آفریدی کی رپورٹ پر ان چاروں ملزمان کے خلاف دفعہ 489/F.420-33ppcکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفشیش شروع کر دی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں