یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،ڈٖی آئی جی کوہاٹ نے بھی خون کا عطیہ دیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:42

کوہاٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) کوہاٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد اعجاز نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میںخون کا عطیہ دیا۔انہوں نے خون کے عطیات دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں اور شہریوں کیلئے تعریفی اسناد ینے کا بھی اعلان کیا ہے۔4اگست کو یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں کوہاٹ میں مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے پولیس ہسپتال میں فرنٹئیر فائونڈیشن اور فاطمید فائونڈیشن کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیاجسمیں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن محمد اعجاز خان،مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے خون کے عطیات دئیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی محمد اعجاز نے ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے ہمراہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈی آئی جی نے خون کے عطیات دینے والے پولیس افسران اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے خون کا ایک قطرہ کسی انسان کی زندگی بچانے کے کام آسکتا ہے جو کہ ایک عظیم صدقہ اور خدمت خلق کا حقیقی مداوا ہے ۔

انہوں نے شہدائے پولیس کی بے پناہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت سرزمین پاک پر امن واستحکام کا قیام ممکن ہوا اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے شہدائے پولیس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کے عطیات دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں اور شہریوں کیلئے تعریفی اسناد دینے کابھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں