ڈسٹرکٹ کوہاٹ نے ضلع کونسل کے ضمنی بجٹ 2017-18اور سالانہ بجٹ2018-19 کی منظوری دے دی

پیر 13 اگست 2018 23:56

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ نے پیر کے روزپریذائڈنگ آفیسر حاجی عبدالرشید کی زیر صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں ضلع کونسل کا ضمنی بجٹ 2017-18اور سالانہ بجٹ2018-19کی منظوری دے دی تاہم پورے بجٹ کی منظور ی محکموں کی جانب سے تحفظات دورکرنے کے بعد دی جائے گی۔بجٹ 2018-19پر بحث میں ضلع ناظم محمد نسیم آفریدی، اپوزیشن لیڈر الحامد، ڈسٹرکٹ کونسلرز مولانا حاجی نیاز محمد، اقبال خان آف شاہ پور، فہیم احمد،ڈاکٹرمطیع اللہ اور محمد اقبال نے حصہ لیا۔

اجلاس میں ضلعی محکموںکی کارکردگی پرشدید تنقید کی گئی اور انہیں اپنا قبلہ درست کرنے کے لئے خبردار کیا گیا۔بجٹ اجلاس میں کئی محکموں سے باقاعدہ طور پرمجوزہ اخراجات اور دیگر امور پر وضاحت طلب کی گئی۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ نے پورے صوبے میںسب سے زیادہ کام کر دکھایا ہے اور ہمار ا محورہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے صرف اور صرف کوہاٹ کی ترقی و خوشحالی رہی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ایس این جی پی ایل اور پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور تمام محکموں کوآخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کونسل کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ کوتاہی کو صورت میں متعلقہ محکمے کا سربراہ براہ راست ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تنقید کا مقصد ہر گز کسی کی ہتک نہیں بلکہ مکمل اصلاح ہے تاکہ عوام کی بہتری ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں