کوہاٹ، سابقہ عداوت پر فائرنگ سے مخالف فریق کا ایک شخص او راہگیربچہ جاں بحق ، ایک راہگیر زخمی

واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم تہرے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ہے

اتوار 19 اگست 2018 21:00

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) کوہاٹ کے نواحی علاقہ نوے کلے میں سابقہ عداوت پر فائرنگ سے مخالف فریق کا ایک شخص او راہگیربچہ جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا ۔واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم تہرے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ چھائونی کے علاقہ نوے کلے میں ملزم عرفان ولد معراج گل نے فائرنگ کرکے مخالف فریق کے محمد جلیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،فائرنگ کی زد میں آکر چھ سالہ راہگیر بچہ رحیم اللہ ولد افضل بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک راہگیر محمد بلال زخمی ہوگیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چھائونی فیاض خان پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جہاںملزم نے پولیس پارٹی پر بھی اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم ملزم کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں واردات میں ملوث ملزم عرفان کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا گیا جسکے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا جہاں مبینہ ملزم عرفان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔خیال رہے کہ زیر حراست ملزم عرفان تہرے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم تھا جسکے خلاف قتل اور اقدام قتل کا ایک اور مقدمہ تھانہ چھائونی میں درج کرلیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں