کوہاٹ،پولیس تھانہ لاچی کے ایس ایچ او خان اللہ کے قتل کیس میں نامزد ملزم محمد عابد پولیس کو چکمہ دے کر فرار

ملزم کی گرفتاری تاحال نہ ہو سکی ،18پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق چند روز قبل 25ملزمان کو پولیس کی نگرانی میں کوہاٹ کورٹ لایا گیا تھا

اتوار 19 اگست 2018 21:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پولیس تھانہ لاچی کے ایس ایچ او خان اللہ اور دیگر ساتھیوں کے قتل کیس میں نامزد ملزم محمد عابد کوہاٹ جیل کے قریب گاڑی سے اترتے ہوئے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ملزم کی گرفتاری تاحال نہ ہو سکی ۔18پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق چند روز قبل 25ملزمان کو پولیس کی نگرانی میں کوہاٹ کورٹ لایا گیا پیشیاں بھگتنے کے بعد قیدیوں کو سرکاری گاڑی میں جیل لایا واپس لایا جا رہا تھا جیل کے گیٹ پر قیدی اتارنے کے دوران ایک ملزم محمد عابد ولد اعتبار گل سکنہ سماری پایان ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کو مختلف مقامات پر تلاش کیا تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی جس پر 18اہلکاروں کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کر لیا گیا یاد رہے ایس ایچ او خان اللہ کو چار ساتھیوں کے ہمراہ ایک سال قبل لاچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا جس کی دعویداری ملزم محمد عابد پر بھی کی گئی تھی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں