کوہاٹ، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو کا مختلف بازاروں میں پرائس چیکنگ کیلئے 40 دکانوں کا اچانک دورہ

خلاف ورزی کرنے والے اور سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے پر 3 دکانداروں کے خلاف فوڈ سٹف کی دفعہ3/6 کے تحت مقدمات درج

منگل 28 اگست 2018 21:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں پرائس چیکنگ کی اور سٹرکوں پر کی گئی عارضی تجاوزات کابھی خاتمہ کرادیا۔گزشتہ روزگل بانو نے 40 دکانوں کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کئے ۔اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے اور سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے پر 3 دکانداروں کے خلاف فوڈ سٹف کی دفعہ3/6 کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ کارروائی ٹیسٹ پرچیز کرنے کے بعدکی گئی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے مین بازار میں واقع جناح پلازہ سے لے کر کوچہ رحمانیہ تک کی گئی عارضی تجاوزات کو بھی ختم کرادیاجبکہ خلاف ورزی کرنے والے 15 مالکان پر تجاوزات ایکٹ کی دفعہ 3/8 کے تحت مقد مات درج کرلئے گئے جن میں سی4 مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش کرنے کے لئے مقامی پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے دکانداروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور تجاوزات سے گریز کریں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں