کوہاٹ، مقررہ راستوں اور مقامات سے ہٹ کر جلوس نکالنے اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد

پیر 17 ستمبر 2018 21:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) کوہاٹ میں مقررہ راستوں اور مقامات سے ہٹ کر جلوس نکالنے اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور تحفظ عامہ کے لئے محرم الحرام کے دوران مجاز حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر مقررہ مقامات اور راستوں سے ہٹ کر مجالس کے انعقاد اورجلوس نکالنے پر فوری طورپر پابندی عائد کردی ہے۔اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سز ا دی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طورپر کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں