کوہاٹ،محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق پولیس افسران کو اہم ہدایات جاری

پیر 17 ستمبر 2018 21:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) کوہاٹ میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق پولیس افسران کو اہم ہدایات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں پولیس لائن کوہاٹ میں پولیس افسران کیلئے خصوصی ریہرسل کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر شاہ اور ڈی ایس پی صدر روخان زیب نے پولیس افسران کیساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ محرم الحرام کی حساس ڈیوٹی کے دوران تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی بالا دستی اور تحفظ عامہ کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیں انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ماتمی جلوس میں جانے کی قطعی اجازت نہ دی جائے اور مشکوک افراد و لاوارث سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کی صورت میں اعلیٰ پولیس حکام اور کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

ماسوائے سیکیورٹی پاس لگے کسی بھی ایمبولینس گاڑی کو جلوس کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے اور پانی کی سبیلوں کی چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے مخصوص سیکیورٹی کارڈ ز جاری کئے گئے ہیں جسے ہر اہلکار شناختی کارڈ کے طور پر اپنے یونیفارم کے اوپر لگانے کی پابندی کریں۔ماتمی جلوسوں میں جانے والے افراد کی جیکٹ پہننے اور چادر اوڑھنے پر مکمل پابندی ہوگی اور اس پابندی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے میں کسی قسم کی عزر قبول کرنے سے گریز کی جائے۔

کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مستعد رہتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریبی آبادی کی چھتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو چھت پر کھڑا ہونے کی قطعی اجازت نہ دی جائے۔دوران ڈیوٹی حسن اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی شہری کیساتھ فضول بحث کرنے سے گریز کریں اور ماتمی جلوس میں شامل ہونیوالے کسی بھی شخص کوبلا کسی عزر بار بار جلوس کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے اور جلوس میں ممنوعہ اشیاء لے جانے پر پابندی کے ضمن میںتلاشی کے دوران کسی بھی شخص سے برآمد ہونیوالی ممنوعہ چیز اپنی محفوظ تحویل میں لیکر بعد از جلوس انہیں واپس کردی جائے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں