کوہاٹ، کرشنگ پلانٹ پر کام کرنے والا غریب مزدوربیلٹ میں پھنس جانے کے باعث جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری میں کرشنگ پلانٹ پر کام کرنے والا غریب مزدوربیلٹ میں پھنس جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق مزدور کا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق ہفتہ کے روز کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری میں طیب ریاض نامی ایک غریب مزدوراٴْس وقت جاں بحق ہوگیا جب وہ مبینہ طورپرفیکٹری کے کرشنگ پلانٹ( لائن تھری) میں چلتی ہوئی ایک مشین کے تیزرفتار بیلٹ پر پتھر رکھتے ہوئے پھنس گیا جس کے باعث اٴْسے سر پر شدید چوٹ آئی اوروہ موقع پر ہی دم توڑ ہوگیا۔

متوفی مزدور کی لاش فوری طورپر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدجاں بحق مزدور کی لاش ایمبولینس میں اپنے آبائی علاقے سرگودھا روانہ کردی گئی۔پولیس نے واقعہ کے بارے ابتدائی روپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر وقوعہ کے بارے میں جب کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری رابطہ کیا گیا تو ایڈمن سمیت ہر کوئی حادثہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہارکرتا رہا تاہم ایک اہلکار نے ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں