صوبائی حکومت کا قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر کو تبدیل کرکے فوری طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم

منگل 25 ستمبر 2018 13:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی حکومت نے قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر کو تبدیل کرکے فوری طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میںرپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ19 کے بصیرخان وزیر کو ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم کے عہدے سے ہٹاکر فوری طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تبدیل کیا گیا ہے۔

مزیدبرآں نوٹیفیکیشن میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کو ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ڈپٹی کمشنر بصیرخان کا تبادلہ سب جیل صدہ لوئر کرم میں اسی سالہ ایک قبائلی رہنما گل بت کی موت کے بعد احتجاج کے نتیجے میں ہوا جس کی انکوائری کا حکم گورنر نے دیا تھا تاہم سرکاری اعلامیہ میں ایسا کوئی ذکرنہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں