کوھاٹ : ملازمین کا ریڈیو پاکستان کی تاریخی بلڈنگ کو لیز پر دینے کیخلاف احتجاج

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح ریڈیو پاکستان کوھاٹ کے ملازمین نے بھی ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی تاریخی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کاآغاز کردیا جس سے ریڈیو نشریات میں زبردست خلل پڑا اس حوالے سے سب سے بڑا مظاہرہ اسلام آباد میں ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ریڈیو ملازمین نے شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان قوم میں تفریح ‘شعور وآگہی ‘معلومات کے پروگراموں کے علاوہ بھارتی جارحیت کے مواقعوں پر ناقابل فراموش کردار ادا کرتا آرہاہے بلکہ یہ ادارہ ملک کے لئے ایک ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے اسے مزید فعال کرنے کے بجائے اسے بیچنا سراسر زیادتی ہے لہٰذا وفاقی حکومت اسے لیز پر دینے کافیصلہ واپس لے مظاہرین سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کرکے ملازمین کے مسائل پر غور کا وعدہ کیا اور ریڈیو ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 250 ملین روپے فوری طورپر واگزار کرانے کااعلان کیا ملازمین نے اسے لیز کے فیصلے کی واپسی سے اسے مشروط کیا ریڈیو ملازمین کے احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی ریڈیو ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور خورشید شاہ‘ فرحت اللہ بابر‘ نفیسہ شاہ‘ مریم اورنگزیب اور دیگر نے خطاب کیا مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان کے خلاف کسی بھی جانبدارانہ اقدام کی سخت مزاحمت کی جائیگی اورمطالبہ کی منظوری تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں