کوہاٹ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن درہ عباس خان آفریدی نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس کی ہدایت پردرہ آدم خیل اور علاقہ جواکی میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں،عطائی ڈاکٹروں اورجعلی ادویات کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں وہ نہ صرف منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں بلکہ عوام کوریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی باقاعدگی سے چیک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عباس خان آفریدی کی ہدایت پر تحصیلدار درہ محمد فضل اورپولیٹیکل محرر ہارون شاہ نے درہ بازار میں چھاپے کے دوران گجرات کے محمد شاہد نامی شخص کے قبضے سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا اور اس کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ درہ کی عدالت میں باقاعدہ مقدمہ درج کردیاگیا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن نے درہ آدم خیل کے میڈیسن سے وابستہ افراد کوبھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد ڈرگ لائسنس بنوائیںکیونکہ فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں ڈرگ ایکٹ کا نفاذ ہوگیا ہے۔اسی طرح انہو ں نے مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پردو بیکریوں پرجرمانہ بھی عائد کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں