مشیر تعلیم خیبرپختوا نے محکمہ تعلیم میں تمام کیڈر کے ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی اور تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 20:53

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مشیر تعلیم خیبرپختوا ضیاء اللہ بنگش نے محکمہ تعلیم میں تمام کیڈر کے ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی اور تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے گزشتہ روزاپنے دستخط سے جاری حکم میں کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں داخلہ مہم جاری ہے اور 100 روزہ پلان پر علمدارآمد کے پیش نظر یہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق صوبائی اور ضلعی تمام دفاتر پر ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہائی ضرورت کے تحت کسی تبادلے کے بارے میں ان کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں