کوہاٹ میں نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر کی قومی تعمیرنو محکموں کے حکام سے تعارفی میٹنگ

منگل 9 اکتوبر 2018 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) کوہاٹ کے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر)عبدالرحمان نے منگل کے روز اپنے دفتر میں قومی تعمیر نومحکموں کے افسران سے تعارفی ملاقات کی اوران سے ان کے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور کام کے بار ے میں دریافت کیا اور ضروری معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ کوہاٹ میں تعیناتی ان کے لئے قابل فخر ہے کیونکہ یہاںکے سرکاری محکموں کے افسران کے باہمی تعاون اور بہتر کارکردگی کی وجہ سے کوہاٹ پورے صوبے میں نمبر1 رہا ہے اور انشاء اللہ ہم سب مل کر اس ضلع کی کارگردگی کا یہ معیار اسی طرح برقرار رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سرکاری افسران کے ساتھ ہر وقت ان کا قریبی رابطہ رہے گا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھرپور حاصل ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر کا ییہ بھی کہنا تھاکہ کوہاٹ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ان کی ترجیح ہے اور اس اہم مقصد کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں