کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ کی بغیر لائسنس ڈیزل اورپٹرول فروخت کرنے والوںکے خلاف کارروائی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:18

کوہاٹ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے اوگرا آرڈیننس 2002 کی دفعہ 23 (2) (e) کے تحت بغیر لائسنس ڈیزل اورپٹرول فروخت کرنے پر کئی دُکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کردئیے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے پنڈی روڈ اور انڈس ہائی وے پربھی پھلوں اور سبزیوں کی دُکانوں کا معائنہ کیا اورمقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر کئی دُکانداروں کو موقع پر ہی جرمانہ کردیا اوران سے دوبارہ ایسا نہ کرنے کاحلف بھی لیاگیا ۔

صاحبزادہ سمیع اللہ نے متنبہ کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی دُکاندار کی جانب سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیائے خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائے گی اورعوام کوریلیف دینے پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں