کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں مبینہ طورپر گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:33

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں مبینہ طورپر گیس بھر جانے کے باعث3 کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایاجاتا ہے۔ ایک ماہ کے اندر کوئلے کی کان میں ہلاکتوں کایہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔مقامی انتظامیہ اور لیوی فورس سے حاصل ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز یہ المناک واقعہ درہ آدم خیل کے علاقے ٹینڈی کلی(زرغون خیل) کے عقب میں واقع کی کوئلے کی ایک کان میں اٴْس وقت پیش آیاجب مزدور معمول کے مطابق کان کے اندرجا رہے تھے جہاں مبینہ طورپر گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے تین کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق حادثہ کان کے اندرسلائنڈنگ کے باعث پیش آیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ‘ انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر امدادی کاروائیں شروع کرکے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں کان کے اندر سے نکالی لیں۔حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں محمدرحمن ‘ گوہر علی اور جنت خان شامل ہیں جبکہ زخمی کا نام اصل خان بتایا گیا ہے۔

یادرہے کہ ایک ماہ کے اندر درہ آدم خیل کی کوئلے کی کان میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ قبل ازیں 12 ستمبر2018 کو اخوروال کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھرکر آگ لگنے کے باعث 9 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جن کا تعلق بھی شانگلہ سے تھاجس پر صوبائی حکومت ‘ محکمہ معدنیات‘ مقامی انتظامیہ اور دیگرمتعلقہ حکام نے کوئلے کی کانوں میں حفاظتی اقدمات یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی تھیں لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ان ہدایات کو عملی جامہ پہننانے میں حکام بری طر ح ناکام رہے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں