کوہاٹ پولیس نے پنجاب پولیس کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) کوہاٹ پولیس نے پنجاب پولیس کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ جرما کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مبینہ نامزد اشتہاری مجرم محمدنذیر کو نواحی علاقے جرما سے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

زیرحراست اشتہاری مجرم کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی ہے ہے جوسال 2016 کے دوران پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ کوہاٹ پولیس نے مبینہ مجرم کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ جرما منتقل کیا جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں