صوبائی حکومت نے گریڈ 18میںترقی پانے والے آٹھ افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی حکومت نے اگلے گریڈ 18میںترقی پانے والے متعدد اسسٹنٹ کمشنروں سمیت آٹھ افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آلائی بٹگرام عامرحسن خان کو ڈپٹی سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ‘ اسسٹنٹ کمشنر جدباتورغر‘ محمدسلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر‘ اسسٹنٹ کمشنر پٹن مقبول حسین (جن کا تبادلہ ایف آر بنوں ہواتھا) کو ڈپٹی سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ‘ اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن بنوں اشفاق خان کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نسیم خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات‘ سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) دیر لوئر تعینات کیا گیا جبکہ دسٹرکٹ آفیسر(ایف اینڈ پی) دیر لوئر اصغر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میرزالی کو ڈپٹی سیکرٹری ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ) میںایڈجسٹ کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں