کوہاٹ،شادی سے ایک روز قبل دولہا کی ناگہانی موت نے شادیانے بجانے والے گھر کو ماتم کدہ میں بدل دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) قبائلی ضلع کرم میں شادی سے ایک روز قبل دولہا کی ناگہانی موت نے خوشی کی شادیانے بجانے والے گھر کو ماتم کدہ میں بدل دیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل لوئرکرم کے علاقے ساتین میں دبئی پلٹ نوجوان سلطان علی شاہ کی شادی جمعہ کے روز ہونا قرار پائی تھی اوردعوت نامے بھی تقسیم کرکے ولیمہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

شادی خانہ آبادی میں خوشیاں منائی جارہی تھیں اور بارات کی تیاری کی جارہی تھی کہ جمعہ کی صبح نوجوان سلطان علی شاہ نہانے کی غرض سے باتھ روم میں گیا جہاں مبینہ طورپرگیس بھرجانے سے بے ہوش ہوگیا جس کے بعد متوفی کو قریبی ہسپتال بھی پہنچادیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دنیائے فانی سے کوچ کرگیا جس کے باعث خوشی کے شادیانے بجانے والا گھرچند لمحوں میں ماتم کدہ بن گیا اور ماحول سوگوار ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ مرحوم چندروز قبل ہی اپنی شادی کے لئے دبئی سے واپس آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں