گھمکول شریف میں زائرین کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،صاحبزادہ سمیع اللہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) کوہاٹ کے علاقے گھمکول شریف میں حضرت زندہ پیر کے 71 ویں عرس کی 3زروہ تقریبات میںشرکت کے لئے پنجاب سمیت چاورں صوبوں اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین کی درگاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر جہاں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں وہیںضلع انتظامیہ کوہاٹ نے زائرین کی سہولت کے لئے سٹرکوں پراور چوک چوراہوں میں ٹریفک پولیس اور دیگر اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جو کہ زائرین کو درگاہ جانے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے سکیورٹی مقاصد کے لئے پاک فوج ،پولیس اور ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی جانب سے قائم جوائنٹ کمانڈ پوسٹ گھمکول کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے علاوہ عارضی ہسپتال اور جائے طعام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیںتمام انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سمیع اللہ نے انتظامات کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوسرے شہروں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض اور ضلع انتظامیہ کوہاٹ اس سلسلے میں درگاہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔یاد رہے کہ عرس کی اختتامی تقریب اور دعا آج اتوارکو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں