کوہاٹ ،تبدیل ہونیوالے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر اقبال خان نیازی کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی کوہاٹ محمد اعجاز خان نے تبدیل ہونیوالے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر اقبال خان نیازی کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا ۔پولیس کلب کوہاٹ میں منعقدہ عشائیے کی تقریب میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالداورڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے علاوہ پولیس و عدلیہ اورسول و عسکری حکام نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عشائیے کی تقریب کے دوران ڈی آئی جی کوہاٹ نے تبدیل ہونیوالے سٹیشن کمانڈراقبال خان نیازی کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انکی علاقائی امن کے حوالے سے مربوط کوششوں کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے شرکاء نے بریگیڈئیر اقبال خان نیازی کی کوہاٹ میں بطور سٹیشن کمانڈر مدت ملازمت کے اس عرصے کے دوران سیکیورٹی وانتطامی اداروں کے مابین مربوط کوآرڈینیشن قائم کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو بے حد سراہا اور انکی پیشہ ورانہ کردار کو دیر پاء امن کے قیام اور بدامنی کے سد باب میں اہم سنگ میل قرار دیا ۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی کوہاٹ محمد اعجاز خان اور ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے تبدیل ہونیوالے سٹیشن کمانڈر اقبال خان نیازی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں