کوہاٹ پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار، ہزاروں گرام چرس ،رقم اور اسلحہ بر آمد

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) پولیس تھانہ سٹی کوہاٹ کے انسپکٹر ایس ایچ او محمد علی نے ایک کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں گرام چرس ،رقم اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد سہیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی رضا محمد خان اور ایس ایچ او محمد علی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ایک منشیات فروش مشدید علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3600گرام چرس اور مبلغ 2200روپے بر امد کرکے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں دفعہ9C CNSA کے تحت مقدمہ در ج کر لیا۔

جبکہ ایک دوسرے ملزم اویس کو گر فتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ فیس چارجر اور کارتوس بر امد کر کے ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں