افغانستان میں بارودی سرنگ ‘ میزائل حملے اور زمینی و فضائی آپریشن کے تازہ واقعات میں قائم مقام ضلعی سربراہ اورسیکیورٹی افسر‘ 3 افغان شہری اور 58 طالبان سمیت 63 افرادہلاک،3 محافظ‘ 9 افغان شہری اور49 طالبان سمیت61 زخمی ہوگئے

اتوار 18 نومبر 2018 18:10

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) افغانستان میں بارودی سرنگ ‘ میزائل حملے اور زمینی و فضائی آپریشن کے تازہ واقعات میں قائم مقام ضلعی سربراہ اورسیکیورٹی افسر‘ 3 افغان شہری اور 58 طالبان سمیت مجموعی طورپر63 افرادہلاک اور3 محافظ‘ 9 افغان شہری اور49 طالبان سمیت61 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دولہا بھی شامل ہے۔

افغان میڈیا نے صوبائی گورنر کے ترجمان شمشادلاروی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ لوگرکے صدر مقام پل عالم کے قائم مقام ضلعی سربراہ اور ایک سیکیورٹی افسر اٴْس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ اپنی گاڑی میں شین دروازہ کے علاقے میں جارہے تھے کہ اٴْن کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ضلعی سربراہ اور سیکیورٹی افسر موقع پر ہلاک جبکہ تین محافظ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر جنوبی صوبہ قندہار کے ضلع میوندمیں گزشتہ شب افغان فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن کیا ۔ مقامی فوجی ترجمان میجراحمدصادق عیسیٰ نے اس آپریشن میں 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ 11 دیگر زخمی بھی ہوئے۔ترجمان کے مطابق طالبان کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔دریںاثناء افغان وزارت دفاع کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 36 طالبان جاں بحق اور38 دیگر زخمی ہو گئے۔

بتایاجاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈرسردارولی بھی شامل ہے۔ ادھر افغان وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع جلریز کے گاؤں زیوالان میں شادی کی تقریب میں ایک میزائل گرکر پھٹ جانے سے دولہا سمیت تین افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی کونسل کے نائب سربراہ شریف اللہ ہوتک کے مطابق افغان فورسز کا فائرکیا گیا میزائل غلطی سے ایک گھر پر آگرا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوگئیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں