ْخیبر پختونخوا پولیس نے وہیکل ویری فیکیشن سسٹم کے ذریعے اب تک 137 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا پولیس کی وہیکل ویری فیکیشن سسٹم کے ذریعیاب تک ساڑھے 54 لاکھ سے زائد مختلف قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ کرکے 137 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرلیا ۔ چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی میں پشاور پولیس 45 گاڑیوں کی برآمدگی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر،مردان پولیس کی 28 گاڑیوں کی برآمد گی کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

پولیس ھینڈ آوٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں وہیکل ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے لاکھوں گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کرکے 137 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرلیا۔خیبر پختونخوا پولیس جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے پولیس کو297 عدد نئے سموں کا اجرائ کیا گیا ہے جن کے ذریعے صوبہ بھر میں سال رواں کے دوران 5,450,562 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیاجن میں ضلع پشاور کوفراہم کردہ 31 سموں کے ذریعے 901,078 گاڑیوں کو چیک کرکے 45چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔ اسی طرح مردان نی20 سموں کے ذریعے 1,70,772گاڑیوں کو چیک کرکے 28 سرقہ شدہ گاڑیاں، چارسدہ نے 16 سموں کے ذریعے 125,275 گاڑیوں کو چیک کرکے 11 چوری شدہ، نوشہرہ نے 20 سموں کے ذریعے 712,695 گاڑیوں کو چیک کرکے 9 چوری شدہ، صوابی نے 16 سموں کے ذریعے 410,391 گاڑیوں کو چیک کرکے 7 چوری شدہ، سوات نے 12 سموں کے ذریعے 184,400 گاڑیوں کو چیک کرکے 5 چوری شدہ اور بونیر نے 3 سموں کے ذریعے 106,881 گاڑیوں کوچیک کرکے 8 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔

اسی طرح شانگلہ نے 3 سموں کے ذریعے 245,679 گاڑیوں کو چیک کرکے 4 چوری شدہ گاڑیاں، دیر لوئر نی15سموں کے ذریعے 601,082 گاڑیوں کو چیک کرکی4چوری شدہ، دیر آپر نے 9سموں کے ذریعے 253,355 گاڑیوں کو چیک کرکے 4چوری شدہ، چترال نے 13سموں کے ذریعے 74,146 گاڑیوں کو چیک کرکے 2 چوری شدہ، ایبٹ آباد نے 18سموں کے ذریعے 520,072 گاڑیوں کو چیک کرکے 2 چوری شدہ، ہری پور نے 25 سموں کے ذریعے 126,090 گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ، مانسہرہ نے 14سموں کے ذریعے 74,150 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ، بٹگرام نے 8 سموں کے ذریعے 36,699 گاڑیوں کو چیک کرکے 1چوری شدہ، تور غر نے 2 سموں کے ذریعے 1,429 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ، کوہستان نے 2سموں کے ذریعے 899 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ اور ڈی آئی خان پولیس نی20 سموں کے ذریعی311,066 گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔

ہینڈ آوٹ کے مطابق اس نئے نظام کے تحت تمام چوری شدہ گاڑیوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ تمام پولیس اسٹیشنوں ، پولیس پوسٹوں اور سنیپ چیکنگ پوائنٹس پر فراہم کردیا گیا ہے جو کہ وہیکل ویریفیکیشن سسٹم (VVS) کے ذریعے دستیاب ہے۔ پولیس چیک پوسٹوں/ناکہ بندیوں پر تعینات عملہ موبائل کا بٹن دبا کر کسی گاڑی کی تصدیق آن لائن کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے تمام ڈیٹا الیکٹرانک /ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل ہو چکاہے اور اس ریکارڈ تک تمام متعلقہ افراد اور اہلکاروں کا ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل ہے۔ اسی طرح مقدمات سے متعلق تفتیشی افسران کو فیصلہ سازی کے لیے اہم معلومات کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں