کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں چوروں نے پرایئویٹ ہسپتال سے 15لاکھ روپے کے قیمتی طبی آلات چوری کر لئے

پیر 10 دسمبر 2018 18:33

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) کوہاٹ کے ملحقہ قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں نامعلوم چوروں نے ایک پرایئویٹ ہسپتال سے تقریباً 15لاکھ روپے کے قیمتی طبی آلات چوری کرلئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے شینی کلے میں سرکاری سول ہسپتال کے سامنے ماڈرن میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے نام سے ایک پرائیویٹ ہسپتال قائم تھا جہاں گزشتہ شب بارش کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے بعض نامعلوم افراد نے ہسپتال کے اندر داخل ہوکرکمروں کے تالے اور دروزاے توڑڈالے اور ہسپتال کے لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر وغیرہ سے قیمتی طبی آلات چراکرلے گئے۔

اس ضمن میں ہسپتال کے مالک عجمین آفریدی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نامعلوم افراد نے مائکرولیب ‘ الٹراساؤنڈ مع پرنٹر اور دیگر طبی آلات سمیت ہسپتال سے تقریباً 14 لاکھ 70 ہزارروپے کا قیمتی سامان چوری کرلیاہے ۔مالک نے مزید بتایا کہ اٴْنہوں نے مقامی انتظامیہ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں