پشاور، بہادر کلے کے رہائشی ملک بہرام خان کا اعلی حکام سے گذشتہ نو سال سے بلاک شدہ شناختی کارڈ و دیگر اسناد کی بحالی کی اپیل

جمعہ 28 دسمبر 2018 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2018ء) کوہاٹ روڈ بہادر کلے پشاور کے ر ہائشی ملک بہرام خان نے وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف،چیف جسٹس ،وزیر داخلہ،نادرا اور دیگرمتعلقہ حکام سے نو سال سے بلاک قومی شنا ختی کارڈ اور شک کی بناء پربنددیگرضروری اسنادکوبحال کرنے کی اپیل کی ہے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے نوسال قبل شک کی بنیادپرمیرے شنا ختی کارڈ کو بلا وجہ بلاک کر کے ہمیں وطن دشمن عناصر میں شامل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں میں اپنے ابا واجدادسے پاکستانی اورمحب وطن شہری ہوں لیکن نو سال قبل نادرانے ہمارے ریکارڈکو شک کی بنیاد پر بلاک کر دیا ہے جس کیلئے میں نے کئی بار نادرا حکام کواسنادبحال کرنے سے متعلق درخواستیں دی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی اور میں اپنے اپ کوحب الوطنی ثابت کرنے کیلئے ہر دروازے پر دستک دی الیکن کسی نے ہمارے آواز کو نہ سنا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایاکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعدمقامی پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر ہمارے دیگر اسناد کو بھی ساتھ لے گیاجس کی وجہ سے ہمیں اور مشکوک بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بند شناختی کارڈ کیخلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کی اس وقت کے چیف جسٹس ہائی کورٹ پشاور نے آرڈر جاری کردیا گیا کہ انکا بلاک شناختی کارڈ کو جلد از جلد کھل دیا جائے لیکن متعلقہ حکام نے عدالتی احکامات کوبھی ہوامیں اُڑادیے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بعض عناصرزبردستی مجھ سے میری شہریت چھننے کی کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف نوٹس لیاجائے اورمیرے بندضروری قوائف کوبحال کردیاجائے بصورت دیگر میں بنی گالہ کے سامنے اپنا احتجاج کرونگا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں