نمایاں کارکردگی پر ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں میں انعامات تقسیم

جمعہ 28 دسمبر 2018 22:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کائونٹر کرائمز کی آپریشنل کاروائیوں میں نمایاں کارکردگی پر ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے ۔تقسیم انعامات کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایکپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی آپریشنز کوہاٹ صلاح الدین کنڈی اور پولیس ایلیٹ فورس کے افسران وجوانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود نے ریپڈ رسپانس فورس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور انسداد جرائم کے حوالے سے آپریشنل کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبے میں روایتی امن کی بحالی کا سہرا اپنے سر لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے دہائی کے مقابلے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھر پور کردار کی بدولت عوام کے دلوں میں پولیس فورس کی دھاک بٹھانے اورشہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی بھی ایلیٹ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں پولیس فورس کے جوان اب پیشہ ورانہ اعتبار سے زیادہ تربیت یافتہ ہیں جبکہ پولیس فورس کی امیج بلڈنگ میں زیادہ کردار بھی ریپڈ رسپانس فورس کا ہی رہا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تقریب کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں لوگوں کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کاکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون وانصاف کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے مظلوموں کی داد رسی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے مذموم مقاصد کو آہنی ہاتھوں سے ناکام بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکراپنے فرائض عین عوامی وابستہ توقعات کے مطابق ادا کریں۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)واحد محمود نے ریپڈ رسپانس فورس کے 25پولیس افسران اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔

ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے انعام یافتہ پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر نور محمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد دائود،اختر حسین،لائس ہیڈ کانسٹیبل رفاقت اللہ،جانداد اللہ ،کانسٹیبل ناصر رئوف،علائولدین،امتیاز،نعیم الحق،انور فاروق،سہیل رحمان،ہدایت اللہ،رمیض راجہ،صادق حسین،وسیع اللہ،طاہر عباس،جعفر اقبال ،طاہر اقبال،کنعان حسین،شاہد اللہ،آفتاب،مصور،محمد گل،عجب خان اور کانسٹیبل حمید اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں